جمعرات، 4 دسمبر، 2025

 وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور سی او اے ایس، سی ڈی ایف تقرری کی منظوری دے دی


وزیر اعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات کرنے کی منظوری دیتے ہوئے سمری ایوان صدر کو ارسال کر دی ہے۔


فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بیک وقت چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر کام کریں گے۔


یہ تقرری پانچ سال کی مدت کے لیے ہے۔ وہ ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔


وزیراعظم شہباز شریف نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع کی بھی منظوری دے دی ہے۔


یہ توسیع مارچ 2026 میں ان کی موجودہ پانچ سالہ مدت پوری ہونے پر نافذ ہوگی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

صفحات